Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ایم این اے شہزادہ افتخارالدین کے دور میں چترال کے لئے جتنی ترقیاتی فنڈ فراہم کئے گئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی/وی سی ناظم سیدمحمدخان

چترال(رپورٹ شہریار بیگ ) علاقہ اویر کے عمائیدین ناظم ویلچ کونسل پختوری سید محمد خان، جنرل کونسلرمولانا صاحب الدین اور صدر تنظیم نوجوانان اویر عثمان الدین نے چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی شہزاد ہ افتخار الدین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے کہ اُن کے دور میں چترال کے لئے جتنی ترقیاتی فنڈ فراہم کئے گئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔اُنہوں نے کہا کہ سڑکوں کے حوالے سے اویر کا علاقہ چونکہ انتہائی دشور گزار ہے اویر کے تمام مرکزی دفاتر شونگوش میں ہیں اس لئے کان گول روڈ بروم تا تریچ کی تعمیر ضروری تھا۔اُنہوں نے کہا کہ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے اویر کے دورے کے موقع پر اویر روڈ ٹوتریچ روڈکو نیشنل ہائی وے NHA کے حوالے کوحوالہ کرکے اہلیان اویراورتریج کادل جیتاہے۔انہوں نے کہاکہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے چترال کی پسماندگی کومدنظررکھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کی جال بچھانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں اوران کی کوششوں پروفاقی حکومت بھی چترال کی تعمیروترقی میں سنجیدگی سے غورکررہی ہے ۔اویرشونگوش کان گول بروم تریچ روڈاُن کی زندہ مثال ہے جس کے لئے تین ارب روپے وفاقی بجٹ میں پہلے سے رکھے گئے ۔انہوں نے کہاکہ ایم این اے چترال شہزادہ افتخارالدین نے عوام کے ساتھ کئے ہوئے وعدے بروقت پوراکرنے پر علاقے کے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اویر ٹو تریچ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button