چترال سے حاجی غلام محمدسمیت خیبرپختونخواسے اہم شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لئے تیار
چترال (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ موجودہ اورسابق ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی سمیت اہم شخصیات آئندہ چندروزپیپلزپارٹی میں شمولیت اختیارکرنے والی ہیں۔ نوشہرہ کے علاقے پیرآف مانکی شریف کے سیاسی جانشین اورگدی نشین ابن امین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ کیاہے جبکہ آئندچندروزچترال سے 2013کے عام انتخابات میں آؒ ل مسلم لیگ کی ٹکٹ پرکامیابی حاصل کرنے والی حاجی غلام محمدنے بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کی حامی بھرتے ہوئے مثبت اشارہ دیاہے ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے حال ہی میں پیپلزپارٹی میں شامل ہونے والے سابق صوبائی وزیرضیاء اللہ افریدی کواہم ٹاسک سونپ دیاہے۔پشاورسے حلقہ پی کے 5سے تحریک انصاف کی ٹکٹ پرمنتخب رکن اسمبلی یاسین خان خلیل اورنوشہرہ سے صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 16سے کامیابی حاصل کرنے والے قربان علی خان کودربارہ پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کے لئے باقاعدہ دعوت دی گئی ہے قربان علی خا ن نے پیپلزپارٹی کومناسب وقت پرسیاسی مستقبل کافیصلہ کرنے کاجواب دیاہے جبکہ یاسین خان خلیل کی دوبارہ پیپلزپارٹی میں شمولیت پر بعض رہنماؤں نے ناراضگی کااظہارکیاہے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے دروہ پشاورکے دروان دیگرسیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افرادپیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔