Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

یوکوم پل انتہائی خستہ حالی کاشکارہے اوراس پرسے دریاکوعبورکرناجان خطرے میں ڈالنے کے متراوف ہے؍رحمت خان

چترال (نامہ نگار)یارخون ویلی کے کسان کونسلررحمت خان نے اپنے اخباری بیان میں کہاہے کہ یوکوم پل انتہائی خستہ حالی کاشکارہے اوراس پرسے دریاکوعبورکرناجان خطرے میں ڈالنے کے متراوف ہے انہوں نے کہاکہ مذکورہ پل تقریبا10ہزاراآبادی لوگ استعمال کرتے ہیں لیکن پل کی خراب حالت کے باعث اب لوگوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے ۔ اور پُل آمدورفت کیلئے بند کیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت اس کی کئی مرتبہ مرمت کی اب پُل جس خستہ حالی سے دوچار ہو چکا ہے ۔ اس کی مرمت حکومتی مدد کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے ایم این اے چترال ،ایم پی اے اورضلع ناظم سے پرزورمطالبہ کیا، کہ فوری طورپراس پُل کی مرمت کیلئے اقدامات کریں۔

Related Articles

Back to top button