Breaking News

جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے ضلع ناظم چترال کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے کے سلسلے میں مولانا عبدالرحمن کے نام ٹکٹ جاری

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال )جمعیت العلماء اسلام اور جماعت اسلامی کے مشترکہ نامزد امیدوار برائے ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے ۔ کہ وہ اللہ پاک کی ذات سے یہ امید رکھتے ہیں ۔ کہ ضلعی نظامت چترال کا عہدہ بلا مقابلہ اُن کے حصے میں آئے گا ۔ ٹاؤن ہال چترال میں بطور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال حلف لینے کے بعد انہوں نے اخباری نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ افواہوں کے دم توڑنے کیلئے بہت کم وقت رہ گیا ہے ۔ جس کے بعد حقیقت سب کے سامنے واضح ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا۔ کہ وہ سیاست کے ایسے اناڑی کھلاڑی نہیں ۔ کہ اپنا دفاع کرنا نہ جانتے ہوں ۔انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کی ضلعی حکومت دونوں مذہبی جماعتوں کے مابین طے شدہ معاہدے کے تحت منطقی انجام تک پہنچ جائے گی ۔ اور اس میں ہمیں جمعیت علماء اسلام کے امیر اور ممبران اُن کے ساتھ ہیں ۔ درین اثنا جے یو آئی کے مخالف گروپ کے رہنما مولانا عبدالرحمن نے ہمارے نمائندے سے کہا ہے ۔ کہ مرکزی قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے صوبائی قیادت سے مشورے کے بعد جمعیت کے پلیٹ فارم سے ضلع ناظم چترال کے عہدے کیلئے الیکشن لڑنے کے سلسلے میں ٹکٹ جاری کیا ہے ۔ اور انہیں ضلع ناظم کے عہدے کیلئے نامزد کردیا گیا ہے۔ اور باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد ضلعی قیادت کو اس بارے میں آگاہ کردیاگیا ہے ۔واضح رہے ۔ اس سے قبل صوبائی امیر جے یو آئی مولانا گُل نصیب کی طرف سے نام کے بغیر ٹکٹ جاری کیے گئے تھے ۔

About ایڈیٹر انچیف

سید نذیر حسین شاہ چترال ایک جانے مانے صحافی ہیں اور گذشتہ کئی سالوں سے مختلف اخباروں اور ٹی وی چینلز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں انہوں نے ابلاع عامہ میں ڈپلوما حاصل کی ہوئی ہے اور ان کے اخبار ڈیلی چترال کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ چترال سے شائع ہونے والا یہ دوسرا اخبار ہے جس کو حکومتی سطح پر سرپرستی حاصل ہے۔

Check Also

نوتعینات ڈپٹی کمشنرلوئر چترال محسن اقبال باقاعدہ چارج سنبھالیا

چترال(نامہ نگار)نو تعینات ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ لوئر چترال لیویز محسن اقبال نے(PAS) باقاعدہ چارج سنبھالنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *