سنیئر صحافی ادیب اور شاعر تاج محمد فگار کو سینکڑوں آشکبار انکھوں کے سامنے جمعہ کے روز سپرد خاک
چترال ( محکم الدین ) سنیئر صحافی ادیب اور شاعر تاج محمد فگار کو سینکڑوں آشکبار انکھوں کے سامنے جمعہ کے روز سپرد خاک کیا گیا ۔ اُن کی نماز جنازہ جنگ بازار مسجد کے احاطے میں قبرستان کے قریب ادا کی گئی ۔ جنازے میں علماء کرام ، سرکاری آفیسران ، سیاسی قائدین ، زبان و ادب ،صحافت سے وابستہ افراد کے علاوہ مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عمائدین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعد آزان چترال پریس کلب میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی ۔ جس میں جملہ ممبران پریس کلب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ختم قرآن کے بعد اُن کی مغفرت کیلئے دُعا کی گئی ۔ اور خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ صدر پریس کلب ظہیر الدین اور سابق صدر محکم الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاج محمد فگار کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔ اور اُن کی اچانک وفات کو کھورا زبان و ادب اور صحافتی اداروں کیلئے بہت بڑے نقصان سے تعبیر کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ تاج محمد فگار کھوار زبان و ادب سے دلی محبت رکھتے تھے ۔ اور ادب کی ترویج میں اُن کا اور اُن کے خاندان کا بہت بڑا حصہ ہے ۔اسی طرح صحافتی شعبے میں بھی اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔