خیبرپختونخوا 600: سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی بنی گالا میں رہائش گاہ کے باہر خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے اساتذہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔پیر کوخیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کے بعدر مظاہرین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر جانے والے تمام راستے ہی بند کردیئے۔
مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے وہ یہاں سے نہیں جائیں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بنی گالہ میں عمران خان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچے تو مظاہرین نے انہیں اور شیریں مزاری کو بھی اندر جانے سے روک دیا جس پر پرویز خٹک نے گاڑی سے باہر آکر مظاہرین سے خطاب کیا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ آپ نے مجھے روکا جس کا افسوس ہے، میں یہاں سے واپس چلا جلاؤں گا لیکن یہ بھی یاد رکھوں گا۔مظاہرین کی جانب سے گاڑیاں روکے جانے پر وزیراعلیٰ اور شیریں مزاری کو عقبی راستے سے عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل ہونا پڑا۔