Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان اب خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے

اے پی پی) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ(سی پیک) کے چیئرمین پارلیمانی کمیٹی سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان اب خطے میں تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں ترقی اور اقتصادی انقلاب برپا ہوگا۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لئے کارآمد ثابت ہوگا، اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ترقی اور خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ گہرے دو طرفہ تعلقات ہیں اور چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔

Related Articles

Back to top button