Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے شاہی خاندان کے چشم چراغ شہزادہ آمان الرحمن عمران خان اور پرویز خٹک کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکی

چترال(ڈیلی چترال نیوز)چترال کے شاہی خاندان کے چشم چراغ شہزادہ آمان الرحمن عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی موجودگی میں باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی۔انہوں نے ڈیلی چترال کو اپنی سیاست کے حوالے سے اہم ترین فیصلے اور تحریک انصاف میں شمولیت کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان وہ واحد پاکستانی لیڈر ہیں جنہوں نے اداروں اور ملک کے وقار کو بلند کیا۔انہوں نے کہاکہ صرف بلندوبالاعمارتیں یاسڑکوں کی تعمیرسے ملک وقوم کی ترقی ممکن نہیں جبکہ معاشرے کے ہرفردکواس کے بنیادی حقوق اورانصاف فراہم کرنے سے ہی کوئی بھی معاشرہ یاملک ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتاہے اوریہی پی ٹی آئی کامنشورہے ۔اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک نے شہزادہ امان الرحمن کوپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدیدکہے۔یادررہے کہ شہزادہ آمان الرحمن 2013کے عام انتخابات میںآزاد اُمیدوارکی حیثیت سے پی کے 89چترال 1میں تقریباً 6000ووٹ لے کرچوتھے نمبرپرآئے تھے ۔سیاسی حلقوں کے مطابق اُن کے شمولیت پر پاکستان تحریک انصاف چترا ل میں ایک بڑی قوت بن چکی ہے۔

Related Articles

Back to top button