گلگت کھوار، وخی اور دیگر زبانوں کو فوری طور پر پرائمری نصاب میں شامل کیا جائے، سماجی و سیاسی حلقہ
گلگت : پھسو ٹائمز اُردُو : نمائندہ خصوصی/گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں پرائمری سطح کے نصاب میں گلگت بلتستان میں بولی جانے والی زبانوں کی ترقی و ترویج کے حوالے سے نصاب کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں ابتدائی مرحلے میں شناء, بلتی اور بروشسکی زبان کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے, جبکہ دیگر مقامی زبانوں میں کھوار, وخی، گوجری اور ڈھومکی سمیت دیگر ناپید ہونے والی زبانوں میں سے کسی بھی ماہرین کو شامل نہیں کیا گی۔ اس حوالے سے سماجی اور سیاسی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف فورمز اور سوشل میڈیا پر اس غیر منصفانہ اقدام پر احتجاجی تحریک شروع کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور نصاب کمیٹی فوری طور پر کھوار، وخی سمیت دیگر زبانوں کی ماہرین کو ایک ہفتے کے اندار شامل کرے وگرنہ عوام اپنے جائز مطالبات کے حق میں سڑکوں پر نکل آئنگے۔