Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال شاہی بازار کے مقام ڈاکخانہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار فائر بریگیڈ ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد کچل کر جان بحق

چترال ( محکم الدین محکم ) چترال شاہی بازار کے مقام ڈاکخانہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار فائر بریگیڈ ٹینکر سے ٹکرانے کے بعد کچل کر جان بحق ہوا ۔ جان بحق ہونے والا نوجوا ن حا لیہ انتخابات میں یوتھ کونسلر منتخب ہوا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق تورکہو رائین سے تعلق رکھنے والا نوجوان خالد محمد ولد وزیر محمد جو چترال کے مقام کڑوپ رشت میں پرائیویٹ جاب کر رہا تھا ۔اور حالیہ انتخابات میں یوتھ کونسلر منتخب ہوا تھا ۔ جمعہ کے روز موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چترال بازار سے چیو پُل کی طرف جا رہا تھا ۔ کہ شاہی مسجد چترال میں پانی پہنچانے کے بعد واپس آنے والے میونسپل کمیٹی فائر بریگیڈ ٹینکر کو ڈاکخانہ چوک کے قریب کراس کرنے کی کوشش کی ۔لیکن عین موقع پر ایک اور موٹر سائیکل سامنے سے نمو دار ہو ا ۔ اس دوران وہ خود کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ٹینکر سے جا ٹکرایا ۔ اور گر کر ٹینکر کے نیچے آکر کچلا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ جو کہ بازار سے گزر رہا تھا ۔ جان بحق ہونے والے نوجوان کی نعش بعد آزان ایمر جنسی وارڈ ڈی ایچ کیو چترال پہنچا یا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اُن کی موت کی تصدیق کر دی ۔ تاہم کچلے جانے کی وجہ سے سر سے شدید خون بہہ رہاتھا ۔ جس کو کنٹرول کرنے کے بعد آبائی گاؤں رائیں تور کہو روانہ کر دیا گیا ۔ پولیس تھانہ چترال محرر نے ایکسپریس کو بتایا ۔کہ ٹینکر ڈرائیور میونسپل کمیٹی چترال جلال الدین ولد غلام قادر ساکن دومون بروز کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُنہیں حراست میں لیا گیا ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button