Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل کی چھت سے گرکر نرسنگ پروگرام کی چترالی طالبہ کے جان بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع؍ایم پی اے سیدسردارحسین

چترال (ڈیلی چترال نیوز) اکتوبر کے اوائل میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل کی چھت سے گرکر نرسنگ پروگرام کی چترالی طالبہ کے جان بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی تاکہ اصل حقائق سے پردہ اٹھایا جاسکے کہ طالبہ کا چھت سے گرنا حادثہ تھا یاحالات سے مجبور ہوکر خود کشی کا شاخسانہ۔ ذرائع کے مطابق فیل ہونے پراُن کودوبارہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ہاسٹل اورکالج میں داخلہ نہ دینے کی وجہ سے انہوں نے خوکشی کرنے پرمجبورہوئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 90چترال ٹو سے رکن اسمبلی سید سردار حسین شاہ نے جمعہ کے روز پشاور سے ٹیلی فون پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے فلور پر چترالی طالبہ نصرت کی حادثاتی موت کے بارے میں تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تو اسپیکر نے ان کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جوکہ آج ہی رات کام شروع کرے گی جس کی سربراہی کے لئے ان ہی کو سونپ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تحریک پر اسمبلی کے فلور پر اس واقعے پر سیر حاصل بحث ہوئی کیونکہ اس حدشے کا اظہار کیا جارہا ہے کہ طالبہ حادثاتی طورپر چھت سے نہیں گری تھی بلکہ انہیں ہاسٹل اورکالج میں داخلہ دینے سے انکارکرتے ہوئے ادارے کی طرف سے ہراسان کرنے پر مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔

Related Articles

Back to top button