368

جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کی کابینہ توڑ دی گئی/اراکین کے خلاف کاروائی کے لئے کمیٹی تشکیل

چترال (پ،ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی قیادت نے ضلعی نظامت کے حالیہ الیکشن میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جے یو آئی کے ضلعی کابینہ کو تحلیل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی جلیل جان نے میڈیا کو تفصیلات کے بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیت کے صوبائی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کی صدارت میں منعقد ہوا جسمیں صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا شجاع الملک سمیت عاملہ کے دیگر اراکین نے شرکت کیں۔ اجلاس میں ضلعی حکومتوں کے تشکیل کے مرحلے میں ضلع چترال ،لکی مروت، تورغر، ملاکنڈ اور تحصیل کاٹلنگ میں بعض کونسلرز کی طرف سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لیا گیا اور ضلع چترال کے ضلعی کابینہ اور تحصیل کاٹلنگ کی تنظیم کو توڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ضلعی تنظیم توڑنے کے بعد صوبائی سطح پر ایک کمیٹی قائم کر لی گئی ہے جسمیں صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کے علاوہ مولانا عطاء الرحمن، مولانا راحت حسین اور مولانا عطا ء الحق درویش شامل ہیں ۔ یہ کمیٹی چترال اور کاٹلنگ کی نگرانی کرنے کے علاوہ ضلع میں بعض کونسلرز کی طرف سے جماعتی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور جماعتی امیدواروں کو ووٹ نہ دینے کے حوالے سے شواہد اکھٹا کریگی۔ اجلاس میں منحرف کونسلروں کو ڈی سیٹ کرنے کے لئے قانونی چارہ جوئی کا بھی فیصلہ کر لیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں