309

چار باغی ارکان کی وجہ سے جے یو آئی چترال کو ضلعی نظامت سے ہاتھ دھونا پڑا۔مولانا عبدالشکور

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال) چار باغی ارکان کی وجہ سے جے یو آئی چترال کو ضلعی نظامت سے ہاتھ دھونا پڑا ۔صوبائی جماعت کو تحقیق کے بعد ضلعی کابینہ کے خلاف کوئی فیصلہ دینا چاہیئے تھا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام چترال کے جنرل سیکرٹری اور ضلعی نائب ناظم مولانا عبدالشکور نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اصل باغی وہ چار ارکان ہیں جنہوں نے ضلعی جماعت کے ساتھ نہ چلنے کا قسم کھاچکے تھے ۔2014کے جماعتی انتخابات کے بعد مولانا عبدالرحمن جماعتی صفوں سے غائب تھے۔بلدیاتی انتخابات میں نمودار ہوئے۔جماعتی ٹکٹ لیکر انتخابات کے آخر تک جماعتی صفوں میں نظر آئے۔نتائج کے بعد مسلسل جماعتی صفوں سے غائب رہ کر مخالف کیمپ میں جاکر ضلعی جماعت کے خلاف سرگرم عمل رہے۔اُنہوں نے کہا کہ صوبائی جماعت مولانا عبدالرحمن کو سزا دینے کے بجائے ضلعی جماعت کو سزا دے رہی ہے۔جو قرین انصاف نہیں۔اصل سزا کے حقدار سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن ہے۔چار باغی ارکان مولانا عبدالرحمن ،قاضی فتح اللہ،سریر احمد اور نگہت پروین کی وجہ سے ضلعی نظامت جے یو آئی کے ہاتھوں سے نکل گئی۔ابتداء میں ہماری اکثریت نہیں تھی جس وقت ہماری اکثریت ہوگئی اس وقت چار مذکورہ ارکان ضلعی جماعت کے خلاف آخری حد تک پہنچ چکے تھے۔صوبائی فیصلے سے جماعت کے مخلص کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی مفاد پرست عناصر کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔وقت کے نزاکت کے باوجود صوبائی فیصلے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کی لیکن پرانے سیٹ اپ سے یوٹرن لیکر نئے سیٹ اپ بنانا مشکل ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مخالفین غلط پروپیگنڈا کرکے بھی کچھ حاصل نہ کرسکے اور آئیندہ بھی ان کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔کیونکہ وہ جس مورچے سے فائر کررہے ہیں انکی سیاست چترالی عوام دیکھ چکے ہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں