بونی جماعت اسلامی شمولیتی پروگرام نومنتحب امرا ء کی حلف برداری اور معروف سماجی شخصیت حیدرولی المعروف حیدری لال کا جماعت اسلامی میں شمولیت
بونی ( جمشید احمد )جمعہ کے روز جماعت اسلامی شمولیتی پروگرام زیر صدارت مولانا جمشید احمد امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مقامی ہوٹل بونی میں منعقد ہوا پروگرام میں سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر چترالی مہماں خصوصی تھے دیگر شراکا میں،مولانا شیر عزیز، مولانا جاوید حسین، سابق آمیرجماعت اسلامی سب ڈویژن مستوج صوبیدار محمد دبور خان، شمسیار خان، وجہت الدیں دیگر اراکین نے شر کت کی پروگرام کا اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ نظامت کی فرائیض انور ولی انور نے انجام دی منعقدہ پروگرام میں جماعت اسلامی کی قائیدیں اور مقرریں نے جماعت اسلامی کی اعراض مقاصد پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک اسلامی جماعت ہے جو کہ اسلام کی سربلندی، ملک میں اسلامی نظام، انسانیت کی تحفظ ،فرقہ واریت کا خاتمہ ، اسانیت کی خدمت ظالم کے مقابے میں مظلوم کی حمایت کا نام ہے جماعت اسلامی نہ صرف ایک اسلامی جماعت ہے بلکہ ایک منظم سیاسی تنظیم بھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام دینی جماعتیں متحد ہو رہے ہیں انے والے الیکشن میں کامیابی دینی جماعتوں اور جماعت اسلامی کی ہی ہو گی ۔اس کے علاوہ یہ جماعت ملک میں مختلف شعبوں میں انسانیت کی خدمت بھی کر رہا ہے جن میں الخدمت فاونڈیشن کسی تعاروف کی محتاج نہیں جو کہ ملک میں تعلیم ،رہائیش اوردیگر امور میں خدمات انجام دے ہے ہیں جس سے انسانیت کو فائدہ پہنچتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کا ہر رکن کلمہ والا پر چم تلے رہتے ہو ئے اسلام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں حاضریں کو جماعت اسلامی میں شمولت کی دعوت بھی دے دی نئے شمولیت اختیار کر نے والے حیدری لال کا شکریہ ادا کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدری لال کی شمولیت جماعت کے لیے ایک خوش ائیند بات ہے کہ وہ اس علاقے میں اپنے اثر روسوخ استعمال کر تے ہوئے اس جماعت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ مقریریں میں مولانا شیر عزیز، سابق ایم این اے مولانا عبدالاکبر، حاجی غفار، عنایت اللہ دیگر نے خطاب کی ۔شمولیتی پروگرام میں بونی کے معروف سماجی شخصیت حیدرولی المعر وف حیدری لال نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ میں موروثی اور وراثت کی سیاست کو چھوڑ کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر تا ہو اور اپنے خندان اور رشتہ داروں سمیت اس اسلامی جماعت کی خدمت کرونگا اس کے علاوہ نو منتخب امراء نے حلف اٹھایا امیر جماعت اسلامی ضلع چترال مولانا جمشید احمد نے نو منتخب امراء سے حلف لیا جس کی رو سے عنایت اللہ سب ڈویثرن مستوج، علی خان بونی نور عجب مستوج چپاڑی مقامی آمیر مقرر ہوئے ۔ اس طرح یہ پروگرام دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا