Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

گرم چشمہ، پنشنرز ایسوی ایس کا ہنگامی اجلاس

گرم چشمہ (نامہ نگار) گرم چشمہ میں مقامی سطح پر پنشنرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں گرم چشمہ کے تمام پنشنرز سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق الدین استاد نے کہا کہ ہم اس پلیٹ فارم سے اپنے مفادات کے لئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انشاء اللہ یہ ایسوسی ایشن پنشنرز کے مفادات کے حصول میں ہماری مدد کرے گا۔ زردولہ جان استاد نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنشنرز ایسوسی ایشن کے مفادات کے لئے دن رات ایک کریں گے۔ سلطان مراد نے اپنے خطاب میں کہا کہ تما م پنشنرز جب اس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم متحد ہوں گے تو ایسوسی ایشن کے ممبران کے بچوں کی پڑھائی، صحت اور دوسرے بنیادی ضروریات کا خیال رکھ سکتے ہیں۔ ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے قابل بچوں کے سکول اور کالج فیس ادا کرسکتے ہیں۔ صحت کے مسائل کے لئے غریب افراد کی مدد کریں گے۔ معروف سماجی کارکن اور ایسوسی ایشن کے عبوری صدر امیر اللہ صوبیدار نے کہ یہ ایسوسی ایشن تمام ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا ہے انشاء اللہ ہم اس مشن میں کامیاب ہوں گے۔ حسین جان نے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سب سے بہترین کام کسی کی مدد کرنا اور ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے انسانیت کی خدمت کریں گے۔

Related Articles

Back to top button