تازہ ترین
۔خیبر پختونخوا حکومت نے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں پر فوری طورپر گریڈ 17کے 652میڈیکل افسروں کی بھرتی کے احکامات جاری
پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی خالی اسامیوں پر فوری طورپر گریڈ 17کے 652میڈیکل افسروں کی بھرتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جس پر پبلک سروس کمیشن نے ان ڈاکٹروں کی تعیناتی کی سفارشات محکمہ صحت کو ارسال کر دی ہیں محکمہ صحت نے ڈاکٹروں کی ہسپتالوں میں تعیناتی عمل میں لائے گا بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں میں میرٹ کوٹے پر 141ٗ زون ون میں 97ٗ زون ٹو کیلئے 100ٗ زون تھری کیلئے 105ٗ زون چارکیلئے 69ٗ زون 5کیلئے 40جبکہ خواتین کوٹے کے تحت 100لیڈی ڈاکٹروں کی سفارش کی گئی ہے ۔