پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل موڑکھو ورکر کنونشن پارٹی کو منظم کرنے کا عزم بہت سے افراد کا مسلم لیگ ن میں شمولت کا اعلان

اپر چترال (جمشیداحمد) پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل موڑکھوکا ورکرزکنونشن ہفتے کے دن ویجون میں منعقدھوا جسمیں تحصیل موڑکھو کے مسلم لیگی قائیدیں پارئی عہدہ دراں کارکنان مسلم لیگ یوتھ موڑکھو یوتھ کوارڈینیٹرز اور مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کنونشن میں شرکت کی ۔
ورکرزکنونشن کا اغاز قاری تنزیل کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تلاوت کلام پاک کے بعد عید میلادالنبی ١٢ بیع الاول کی مقدس دن کی اہمیت کو مقدس سمجھا گیا اور یوم دفاع پاکستان 6 ستمبرکے شہدا کوخراج تحسین پیش کی گئی اس کے بعد منعقدہ کنونشن کا باقاعدہ اغاز کیا گیا کنونشن کی صدارت سنیررہنماء پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل موڑکھو سابق انسپکٹر گلاب حسین لال نے کی
مقررین اپنے خطاب میں مسلم لیگ کو تحصیل موڑکھو میں مضبوط اور مستحکم کرنے کا وعدہ کیا اور صوبائی قیادت کے حوالے سے انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی قیادت اپنے ذمہ داریاں پورہ کرنے میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے اس سلسلے میں صوبائی حکومت کو اپنے رویے میں بہتری لانی چائیے بصورت دیگر موڑکھو مسلم لیگ صوبائی قیادت پر عدم اعتماد جیسے ائینی قدم اٹھانے پر مجبور ہونگے مقرریں نے مزید کہا اگر امیر مقام اور صوبائی قیادت نے اپنے رویے میں فوری تبدیلی نہ لائی تو کارکنان کی یہ آواز بہت جلد صوبے کے ہر ضلع سے اٹھے گی تحریک کی شکل اختیار کر لیں گی۔۔ ہمارا مقصد انتشار نہیں بلکہ اتحاد ہے، اسی لیے ہم چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے تاکہ پارٹی کی جڑیں مضبوط ہوں۔
مقرریں اور شرکاء نے مزید کہا جب بھی پارٹی قائیدیں اور سرکاری عہددراں اپر چترال کا دورہ کرتے ہیں علاقہ موڑکھو کو نظر انداز کیا جاتاہے موڑکھو کا دورہ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ چترال کے اندر قیادت کے مابیں شدید اختلافات کو دور کر کے صرف مسلم لیگ اورپارٹی کے مفاد میں یک جہتی کویقینی بنانے ملکر قوم کے لیے خدمت کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
اور ایم این اے محترمہ غزالہ انجم صاحبہ کو بھی موڑکھو کا دورہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اور علاقہ تریچ میں حالیہ سیلاب سے جو نقصانات ہوئے ہیں اس سلسلے میں متاثریں کے ساتھ مسلم لیگ کی طرف سے ریلف کی صورت میں فوری امداد کا مطالبہ کیا گیا۔
اخر میں شمولتی پروگرام میں موقع پربہت سے نوجوانوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا تحصیل موڑکھو کے صدر محمد اعظم خان لال ڈسٹرکٹ یوتھ کواڈینیٹر نعیم انجم اوردیگر قائیدیں نے انہیں خوش امدید کہے ہوئے ان کو پھولوں کے ہار پہنا ئے گئے ان میں سابق وی سی چیرمین کوشٹ سید رضوان علی نے پیپلز پارٹی چھوڑکر مسلم لیگ ن میں شمو لیت کا اعلان کیا دوسروں میں عبدالرحمن عرفان , عمادالدین, رحمت ولی شاہ, ظاہر علی, شاہد عالم اور عزیزالدین نے مسلم لیگ ن میں شامل
ہونے کا اعلان کیا ۔
مقررین میں محمد اعظم لال گلاب حسیں رفیع الدین اعجاز احمد سیدالممنین ۔ ظفر حسین شاہ ناصرالدین صادق حسیں سید رضوان علی شاہ ریاض احمد منیجر ظہیرالدین نے دیگر نے خطاب کی ۔اسٹیچ کیفرائیض جنر ل سکرٹری مسلم لیگ تحصیل موڑکھو اپر چترال محمد ایوب نے انجام دی ۔
اخر میں پاکستان کی سلامتی اور پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی کے لیے دعایہ کلمات کے ساتھ کنونشن اختتام پزہر ہوئی۔ اخرمیں ایک دستخطی قرارداد بھی منظور کی گئے.