چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)چترال ٹاون ون کے منتخب ناظم مولانا جمشید کو جماعت اسلامی چترال کے لئے عبوری امیر مقرر کیا گیا۔اس سے پہلے جماعت کے امیر حاجی مغفرت شاہ تھے جو کہ ضلعی ناظم بننے کے بعد یہ عہدہ خالی ہوگیا تھا۔مولانا جمشید آج 11بجے جماعت کے دفتر میں عہدے کا حلف لینگے۔ایک مہینے بعد جماعت میں باقاعدہ ضلعی امیر کا انتخاب کیا جائے گا