Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بچے ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ان کے لئے محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے/شفیع اللہ؍ممتازوردگ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز )نیٹ ورک آف ڈیزاسٹرمینجمنٹ پریکٹیشنرز(NDMP)کے زیراہتمام یوایس ایڈسمال گرانٹ اینڈایمبیسڈرفنڈپرگرام (USAID-SGAFP)کے مالی تعاون سے چترال کے سرکاری سکولوں میں انتظام آفات کی تیاری سے متعلق جاری پراجیکٹ کی اختتامی تقریب گذشتہ روزچترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی ای ڈی اوچترال ممتازورداک تھے اس موقع پرپی ڈی ایم اے اورمحکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ کے نمائندے ،محکمہ تعلیم چترال میل اورفیمل ای ڈی او غزالہ بی بی سول ڈیفنس کے انچارج شمشیر خان اقوام متحدہ اورغیرسرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر(NDMP)کے پراجیکٹ منیجرشفیع اللہ نے چترال کے یونین کونسل ون ،ٹواورتھری کے 34مردانہ ،زنانہ پرائمری اورمڈل سکولوں میں کی جانے والی تین مرحلوں پرمشتمل ٹریننگ کورسسز،تربیتی کتابچوں کی تیاری اورسکولوں کی سطح پربنائی جانے والی انتظام آفات کے منصوبوں کے متعلق شرکاء کوایک جامع پریزنٹیشن دی۔مہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہماراقیمتی اثاثہ ہیں ان کے لئے مخصوص تعلیمی ماحول فراہم کرناہماری ذمہ داری ہے ۔انہوں نے (NDMP)کے اس اقدام کوسراہاکہ انہوں نے بچوں کے ساتھ اساتذہ اورپی ٹی سی ممبران کے لئے بھی تربیتی کورسسزکرائے جس سے بچوں ،اساتذہ اورگاؤں کے متعلقہ افرادمیں سکول کی سطح پرآفات سے بچاؤکی آگاہی پیداہوگئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ تعلیم چترال کے ای ڈی اوممتاز ورد گ نے اپنے خطاب میں متعین کردہ سکولوں کی سطح پرانتظام آفات کے اقدامات کوحوصلہ افزاء قراردیااوراس قسم کے پراجیکٹ کادائرہ کارچترال کے تمام سکولوں تک پہنچانے پرزوردیا۔انہوں نے USAIDاورNDMPکاشکریہ اداکیا۔آخرمیں شفیع اللہ نے NDMPکی طرف سے مہمانوں کی تقریب میں دلچسپی اورتعاون کاشکریہ اداکیا۔

Related Articles

Back to top button