تازہ ترین
پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش حملے کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹر محمد اشرف نور اور ان کا ایک محافظ شہید
پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد اشرف نور گن مین سمیت شہید ہوگئے ہیں ‘ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اشرف نور آج صبح گھر سے دفتر جارہے تھے کہ مسجد الز ر غونی کے قریب ان کی گاڑی پر بم حملہ کیا گیا جس میں وہ گن مین سمیت جاں بحق ہوگئے دھماکے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ‘ سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کردی ہیں ۔