Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

کٹ گاڑیوں کے خلاف قانون کے دفعات287,290,291 ppcکے تحت کاروائی عمل لائی جائے

سوات( نیوز ڈیسک )ڈ ی پی او سوات نے سوات میں موجود تمام نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن کی ہدایت،ضلع بھر کے تمام پولیس اسٹیشنزاور پولیس پوسٹ کو ہدایت نامے جاری کردیئے گئے ،اپریشن کے خوف سے گاڑی مالکان نے گاڑیاں سائیڈ لائن کردی ،کٹ گاڑیوں کے خلاف قانون کے دفعات287,290,291 ppcکے تحت کاروائی عمل لائی جائے ،ڈی پی او سوا ت محمد اعجاز خان ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سوات محمد اعجاز خان نے سوات میں موجود تمام نان کسٹم پیڈ کٹ گاڑیوں چاہے وہ بننے کے بعد سڑکوں پر دوڑ رہے ہو یاوہ ورکشاپس میں بنائے جارہے ہو کے خلاف گرینڈ اپریشن کی ہدایت جاری کردی اور ا س سلسلے میں ضلع بھر کے تمام پولیس اسٹیشنز اور پولیس پوسٹوں کے انچارجز کو ہدایت نامے بھی جاری کردیئے ہیں زرائع کے مطابق کٹ گاڑیوں کے خلاف اپریشن کے ہدایت نامہ وصول ہونے کے بعد پولیس نے کٹ گاڑیوں کے خلا ف گرینڈ اپریشن کی تیاریا ں شروع کردی ہے اور جلد ہی ضلع بھر میں کٹ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کی جائیگی زرائع کے مطابق پولیس کو قانون کے دفعات 287,290,291 ppcکے تحت کاروائی کی ہدایت کی گئی ہے ادھر کٹ گاڑیوں کے مالکان میں اس خبر سے انتہائی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور اُنہوں نے اپریشن کے خوف سے اپنی گاڑیاں سائیڈ لائن کردی ہیں۔

Related Articles

Back to top button