ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت بلتستان حوالے سے قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب لوگوں کے دل جیت لئ
گلگت : رواں ماہ اسماعیلی امامت کے روحانی پیشواء ہزہائی نس پرنس کریم آغا خان کا دورہ گلگت بلتستان حوالے سے قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی نے جمعہ کے اجتماع سے اپنے خطبہ میں گلگت بلتستان کے عوام بلخصوص اسماعیلی برادری کے دل جیت لئے
قائد ملت جعفریہ آغا راحت حسین الحسینی کی پرنس کریم آغا خان کی گلگت بلتستان آمد پر انکی خدمات کو سراہتے ھوۓ دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ھوۓ شعیہ مکتب کو اسماعیلی بھائیوں کی سکیورٹی کے ساتھ فری ٹرانسپورٹ فراھم کرنے کی ھدایت کی ہے
جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ھوۓ انہوں نے فرمایا کہ انکی دیدار کے لئے غذر اور ھنزہ جانے والے بھائیوں کے گھروں کی حفاظت ،مال مویشی کی پرورش اور دیدار کے لئے جانے والوں کے لئے فری ٹرانسپورٹ کے انتظام کے ساتھ ھر قسم کے تعاون کی بھی ھدایت کی ھے.
اسکے ساتھ بارہ ربیع الاول کے دوران اھلسنت بھائیوں کے میلاد کے محافل میں شرکت کے ساتھ ان سے ھر قسم کے تعاون کی بھی ضروری ھدایت کی