Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

اللہ تعالیٰ نے رسول ﷺکے ذریعے امت کو یہ تعلیم دی کہ معذور افراد دیگر معاشرے کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں؍اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح چترال میں بھی 3دسمبرکی عالمی دن انتہائی جوش خروش سے منایاگیاجس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم جبکہ صدرمحفل ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرافیسرچترال نصرت جبین تھے۔ اس رنگارنگ پروگرام میں اسپشل ایجوکیشن چترال کے بچوں سمیت دروش سے مروئے خصوصی افراد نے شرکت کی۔جنہوں نے پولوگراونڈچترال سے اتالیق پل تک ریلی نکالی۔ چترال پولوگراونڈمیں قومی ترانے کے بعد فٹ بال ،کرکٹ ،رسہ کشی اوردیگرکھیلوں کاانعقادکیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے پہلی دوسری پوزیشن آنے والی کھلاڑیوں میں انعامات اورٹرافی تقسیم کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے کہاکہ تین دسمبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افرادکے عالمی دن کے منانے کا مقصد دنیا بھرکے معذور افراد کو درپیش مسائل اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان افراد کی افادیت پر زور ڈالنا ہے دنیا بھر میں اس دن کی مناسبت سے مختلف سرکاری و نیم سرکاری، سماجی تنظیموں اور این جی اوز کے زیراہتمام سیمینارز اور ورکشاپس کا اہتمام کیا جاتا ہے، تاکہ لوگوں کو قائل کیا جا سکے کہ وہ معذور افراد کے لئے ہر ممکن مثبت کوششیں بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے معذور افراد کی عزت و تکریم اور ان کا خیال رکھنے کا خصوصی طور پر حکم دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے ذریعے امت کو یہ تعلیم دی کہ معذور افراد دیگر معاشرے کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہیں۔ دوسرے افراد کو ان پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں نظر انداز نہ کیا جائے۔ بلکہ دوسرے افراد پر انہیں ترجیح دی جائے۔انہوں نے کہاکہ چترال میں خصوصی افرادکے لئے ایجوکیشن کمپلیس کی تعمیرکے لئے سرکاری اورغیرسرکاری اداروں کی طرف سے یقین دہانی کرائی۔اورموسم بہارمیں ان افرادکے لئے ایک اعظیم الشان پروگرام انعقادکرنے کااعلان کیا۔ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئرافیسرچترال نصرت جبین نے ضلعی انتظامیہ کی تعاون کاشکریہ اداکرتے ہوئے اس قسم کی پروگرامات میں تعاون کی درخواست کی۔پروگرام میں ڈی پی ایم ایس ارایس پی چترال طارق احمد،ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر وسوشل ویلفیئرافیسر بونی تاج الدین ،پرنسپل اسپشل ایجوکیشن چترال سیدنبی حسین شاہ ،عمران خان فاونڈیشن کے ضلعی سربراہ اوردیگرافرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button