Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

ُٰپیر امیڈیکس کا خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں احتجاج کا اعلان

پشاور۔پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی کال پر گزشتہ روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال،خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس،ضلع پشاور ،مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ ،بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، فاٹا کی تمام ایجنسیوں سمیت صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں پیرامیڈیکس عدالتی ہڑتال کی گئی جس کے تحت بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں ‘ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق صوبہ بھر کے پیرامیڈیکل سٹاف کو آج علامتی ہڑتال میں زبردست جوش و خروش کا مظاہر ہ کرنے پر تمام پیرامیڈیکس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

،اور ان کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں اسی اتفاق و اتحاد کی بدولت ہی ہمارے مسائل حل ہونگے، اگر حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ہمارے جائز مسائل و مطالبات کے حل میں سنجیدہ رویہ نہ اپنایا اور فوری طور پر مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات نہ کئے تو اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 27دسمبر سے ہسپتال کے پیرامیڈیکس اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دینے کیساتھ ساتھ تین روز کیلئے بازؤوں پر سیاہ پٹیاں باندہ کر علامتی احتجاج کر ینگے ،

28دسمبر2017ء کو ڈیوٹی آورز کے بعد دن 01بجے صوبہ بھر کے تمام یونٹس اور ہسپتالوں میں پرامن احتجاجی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہو نگے، جسمیں تمام سٹاف شرکت کریگی۔ پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے تو03 جنوری بروز بدھ صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں ،لیڈی ریڈنگ ہسپتال ،خیبر ٹیچنگ، حیات آباد میڈیکل کمپلکس،ضلع پشاور ،مردان، ہزارہ، مالاکنڈ، کوہاٹ ،بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان، فاٹا کی تمام ایجنسیوں مکمل ایک روزہ ہڑتال ہو گی ۔

Related Articles

Back to top button