تازہ ترین
حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کے مطابق حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں پرنظر ثانی کا عمل جاری ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے بطور پریذ ائیڈ نگ آفیسر، اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ افسر تعیناتی کےلئے افسروں اور حکام کا ڈیٹا تیار کیا ہے تاکہ انتخابات سے پہلے ان کی تربیت کی جاسکے۔پولنگ اسٹیشن پر مبنی نتائج مرتب کرنے کا نظام وضع کیاگیا ہے تاکہ نتائج اکٹھے کرنے کے عمل کو موثر اور شفاف بنایا جاسکے۔الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے 71 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنو ں کا جغرافیائی انفارمیشن سسٹم میپنگ سروے کامیابی سے مکمل کیا ہے۔