Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق سکولوں کے اساتذہ کےلئے اعلان کردہ 17 ہزار آسامیوں کےلئے 7 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق سکولوں کے اساتذہ کےلئے اعلان کردہ 17 ہزار آسامیوں کےلئے 7 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف خان کو محکمہ تعلیم حکام کی جانب سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ درخواستیں جمع کرنے والوں میں زیادہ تر اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے جن میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کرنے والے افراد بھی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خالی آسامیوں کےلئے اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اساتذہ کی آسامیوں کےلئے پروفیشنل ڈگریوں یعنی بی ایڈ، ایم ایڈ، سی ٹی، پی ٹی سی اور ایس ایس ٹی وغیرہ کی شرط ختم کی ہے۔

Related Articles

Back to top button