Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

موڑکھو میں کم از کم چار جہگوں وریجون پاٸین سماگول موژگول اور کشم میں یوٹیلیٹی اسٹور کی سہولت فراہم کی جاۓ

موڑکھو (جمشیداحمد)موڑکھو کی عوام اور یوٹیلٹی صارفین کا کہنا ہے کہ موڑکھو ایک وسیع علاقہ ہے وریجون میں عوام کی سہولت کے لیے ایک یوٹلیٹی اسٹور موجود ہے بڑھتی ہوٸی ابادی اور علاقہ وسیع ہونے کی وجہ سے اس اسٹور میں اشیا خوردنوش عوام کے لیے بلکل ناکافی ہیں جب بھی اشیا خورد نوش اسٹور میں اتے ہیں 2 کلو گھی کے لیے سیکڑوں لوگ قطاروں میں کٸی گھنٹوں تک انتظار کرنے پر مجبور ہوتے ہیں کسی کو خوش قسمتی سے 2کلو گھی ملتا ہے اور اکثر خالی ہاتھ واپس چلے جاتے ہیں اس لیے موڑکھو کی بڑھتی ہوٸی ابادی کے پیش نظر اور علاقے کی وسعت کو دیکھتے ہوۓہیڈ کواٹر وریجون میں موجود یو ٹیلیٹی اسٹور کو منی مارکیٹ میں تبدیل کی جاۓ جس سے صارفین اور عوام کو وافر مقدار میں اشیا خوردنوش کی وصول میں اسانی اور سہولت میسر ہو سکیں۔یا اس علاقے میں کم از چار جہگوں وریجون پاٸین سماگول موژگول اور کشم میں یوٹیلیٹی اسٹور کی سہولت فراہم کی جاۓ۔

Related Articles

Back to top button