Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

جنرل(ر) پرویز مشرف کا گولین گول سے روشنیوں کا تحفہ چترالی قوم کو مبارک۔ضلعی صدر اے پی ایم ایل چترال سلطان وزیر

چترال(نمائندہ )آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال کے صدر سلطان وزیر (کمشنر ریٹائرڈ) نے اپنے اخباری بیان میں گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی تکمیل پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چترال کی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔اُنہوں نے پرویز مشرف کاشکریہ ادا کیا ہے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواری ٹنل آزادی کا تحفہ اور گولین گول پراجیکٹ روشنی کا تحفہ ہے۔چترالی قوم آنے والی نسلیں جنرل (ر)پرویز مشرف کا احسان مند رہینگی۔سلطان وزیر نے کہا ہے کہ یہ پراجیکٹ جنرل مشرف حکومت کی کم قیمت پر بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کا ایک حصہ ہے۔گولین گول ہائیڈرو پاؤر پلانٹ کی تعمیر جون2009ء میں شروع ہوئی۔2010کے آخری عشرہ میں اس کا ٹھیکہ کوریا کی کمپنی سامبو(SAMBO) اور پاکستانی کمپنی( SARCO)کی Joint ventureکو دیا گیا۔سامبو نے جنوری 2011ء میں ٹھیکے پر کام شروع کیا۔
فنڈننگ کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے اے پی ایم ایل ضلع چترال کے صدر نے کہا کہ اس 108میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کے لئے فنڈ کا زیادہ حصہ سعودی فنڈ فار ڈولپمنٹ(SFD)نے دیا۔اس کے علاوہ کویتی فنڈ فار عرب اکنامک ڈولپمنٹ(KFD)اورارگنائزیشن اف ڈی پیٹرولیم ایکسپورٹینگ کنٹریز(OPEC)نے بھی فنڈمہیا کئے جنکی مالیت 107ملین امریکن ڈالر ہے۔گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی افادیت بیان کرتے ہوئے سلطان وزیر نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ سالانہ436میگا یونٹس(GWH) سستی بجلی پیدا کرئے گی جس سے ایک بلین روپے کی آمدن ہوگی۔اس کے علاواس پراجیکٹ کی وجہ سے تھرمل بجلی کے اوپر انحصار کم ہوجائے گا اور34ملین ڈالر ذرمبادلہ کی بچت ہوگی۔اور ملکی معیشت کے اندرسماجی اور معاشی فلاح وبہبود کی صورت میں  9بلین روپے کا اضافہ متوقع ہے۔اے پی ایم ایل کے ضلعی صدر نے چترال کے اندر کچھ مقامی سیاست کاروں کے یکطرفہ پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے حقیقت سے انکارکرنے کی کوشش کی ہے جوکہ سیاست کے اطوار اور معیار کے خلاف ہے۔ چترال کے لئے جنرل(ر) پرویز مشرف کے کردار کو کوئی بھی نہیں چھپا سکتا اورپرویز مشرف چترالی قوم کے دلوں کی دھڑکن ہے۔

Related Articles

Back to top button