Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کو درپیش مسائل کے حوالے سے چترال لائرز فورم پشاور کا پشاور ہائی کورٹ میں ہنگامی میٹنگ

پشاور(نمائندہ  ) مورخہ 3فروری کو چترال لائرز فورم پشاور کا ایک ہنگامی میٹنگ پشاور ہائی کورٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں چترال لائرزفورم کے محب اللہ تریچوی ایڈوکیٹ،مطیع الرحمن ایڈوکیٹ، محمد افضل ایڈوکیٹ،محبوب اعظم ایڈوکیٹ اور دوسرے وکلاء صاحبان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں چترال کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ،خاص کر چترال کے صوبائی اسمبلی کے سیٹیوں کی تعدا د میں کمی اور اپر چترال کو گولین گول کی بجلی سے محرومی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ چترال کے چند مفاد پرست سیاسی عناصر اپنے سیاست چمکانے کی خاطر چترال کے اہم مسائل کو حل کرنے کے بجائے الجھارہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چترال لائرز فورم پشاور کسی بھی اہم ایشوز پر کسی کو بھی سیاست چمکانے کی اجازت نہیں دے گی۔ چترال لائرز فورم پشاورنے ہمیشہ چترالیوں کی قانونی ،سماجی اور معاشرتی حقوق کے لئے آواز اُٹھائی ہے اور آواز اُٹھاتا رہے گا۔اگر کسی کی غلط پالیسی کی وجہ سے چترال کے حقوق پر ذرا برابر بھی آنچ آئی توچترال لائرز فورم اُن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے پر مجبور ہوگی۔اُنہوں نے کہا چترال لائرز فورم پشاورنے حکومت وقت کو ایک مہینے کے اندر سیٹوں کی بحالی اور اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مہینے کا ڈیڈلائن دیتا ہے بصورت دیگر پشاور ہائی کورٹ میں قانونی چارہ جوئی کے لئے رجوع کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button