Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

محکمہ بلدیات میں سیکرٹریز کے آسامیوں پر غیر قانونی طریقے سے بھرتیوں کو فوری طور منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ کے زریعے حقداروں کو اُنکا حق دیا جائے۔پریس کانفرنس

چترال( شہریار بیگ) پاکستان تحریک انصاف چترال کے کنوینئر رحمت غازی،عبد الولی خان ایڈوکیٹ،سید مختار علی شاہ ایڈوکیٹ،الطاف گوہر ایڈوکیٹ، اسرار،یوسف زیب اورپیر کرم علی الٰہی نے چترال پریس کلب میں NTSمتاثریں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ بلدیات میں 7سکیل کے سیکرٹریز کے آسامیوں پر غیر قانونی طریقے سے بھرتیوں کو فوری طور منسوخ کرکے دوبارہ ٹیسٹ کے زریعے حقداروں کو اُنکا حق دیا جائے کیونکہ حالیہ بھرتیوں میں ڈپٹی کمشنر چترال،ضلع ناظم اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی ملی بھگت سے میرٹ کی دھجیاں اُڑاکر ٹاپ پوزیشن اور میرٹ پر آئے ہوئے نوجوانوں کو محروم کرکے بعض اُن افراد کو بھرتی کئے گئے ہیں جنہوں نے NTSسمیت کسی بھی ٹسٹ یا انڑویو میں شامل ہی نہیں ہوئے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں نے شدید گرمی اور رمضان شریف کے دنوں میں NTSٹیسٹ کے لئے پیسے خرچ کرکے پشاور جا کر امتحان دئیے تھے۔جس کا صلہ اُنہیں یہ دیا گیا کہ میرٹ پر آئے ہوئے لڑکوں کو بائی پاس کرکے جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر کی ایماء پر ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ضلع ناظم کی ملی بھگت سے کئی نمبر پیچھے والے لڑکوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔متاثریں نے دھمکی دی ہیں کہ ایسے بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کئے جائیں ورنہ وہ احتجاجی تحریک چلا کر تا دم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال انتظامیہ تحریک انصاف کے میرٹ کے پالیسیوں کے خلاف ایسی حرکتیں کرکے صوبہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کو بد نام کرنا چاہتی ہے۔دریں اثناء NTSمتاثریں نے احتجاجی جلوس کی شکل میں چترال انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اور ضلع ناظم کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے چترال پریس کلب پہنچ گئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button