تازہ ترین
کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چترال چیمبر آف کامرس اور چترال پریس کلب کا چترال پریس کلب میں مشترکہ طور پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اہتمام
چترال (نمائندہ) کشمیر جنت نظیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف اور جدوجہد آزادی اورہندؤں کے ساتھ برسرپیکار کشمیری مسلمان بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے چترال چیمبر آف کامرس اور چترال پریس کلب نے مشترکہ طور پر یوم یکجہتی کشمیر منانے کا اہتمام کیا ہے جوکہ ڈیڑھ بجے دوپہر چترال پریس کلب کے ہال میں منعقد ہوگا۔ چترال چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور پریس کلب کے صدر ظہیرالدین نے ایک مشترکہ بیان میں چترال میں اپنے تمام بھائیوں سے اس نشست میں شرکت کی دعوت دی ہے۔