تازہ ترین
کمانڈر چترال ٹاسک فورس کا دورہ اُرسون،مستحق اور نادار افراد میں راشن پیکیجز تقسیم

چترال(نمائندہ ) کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے جمعرات کے روز اُرسون گاؤں کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے اس موقع پر عمائیدین علاقہ سے ملاقات کیں،اُن کے مسائل سنے اورپاکستان آرمی اور چترال ٹاسک فورس کے طرف علاقے کے لئے اپنی ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی اور مسائل کو حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نےاُرسون میں علاقے کے مستحق اور غریب افراد میں راشن پیکیجز بھی تقسیم کیے۔