Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال میں موسم خراب ہونے کی وجہ سے پولیو مہم 12 فروری کی بجائے 16فروری کو شروع ہوگا،ای پی آئی کوآرڈینیٹر فیاض رومی

چترال ( جمشید احمد)چترال میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرہ پلانے اور ویکسین دینے کا مہم پروگرام کے مطابق 12 فروری کوشروع ہو نا تھالیکن خراب موسم اور برف باری کے باعث اب یہ مہم16 فروری سے شروع ہو کر 19فروری تک جاری رہے گا ۔یہ بات ای پی آئی کوآرڈینٹرڈاکٹر فیاض رومی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ چترال میں پولیو مہم 12فروری کو شروع ہونا تھا لیکن خراب موسم اور برف باری کی وجہ سے پانچ دن ملتوی ہونے کے بعد 16فروری کو شروع ہوگا۔اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔اس مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس دفعہ24 یو سیز کے 69000بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے تھے لیکن علاقے میں خراب موسم اور برف باری کے باعث 24یونین کونسلز کی بجائے16یونین کونسلز کے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔موسمی حالات کے پیش نظر اس مرتبہ 8یونین کونسلز جن میں کھوت، یارخون، شوغور، گرم چشمہ، کریم آباد، اویر، ارندو اور کوہ کو مہم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ان یونین کونسلز میں پولیو کے قطرے مارچ میں پلائے جائیں گے۔ڈاکٹر فیاض رومی نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت اس مہم کے حوالے سے مربوط حکمت عملی مرتب کی ہے اور عوام بھی اس حوالے سے پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کریں۔

Related Articles

Back to top button