Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

روالپنڈی میں چترال اینڈ گلگت بلتستان میویکل شواورروایتی کھانوں کی نمائش کا اہتمام

اسلام آباد(نمائندہ )گذشتہ روز رولپنڈی ارٹس کونسل اور کلرز اف چترال کے زیر اہتمام راولپنڈی ارٹس کونسل میں ایک شاندار اور جاندار کلچرل,اینڈ میزیکل شو اورایس آر ایس پی کے تعاون سے فوڈ ایگزیبیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پاکستان کےتمام صوبوں اور گلگت بلتستان اور چترال کے نوجوانون نے شرکت کی.میوزیکل شو سے پہلے گلگت بلتستان اور چترال کے روایتی کھانوں کی نمائش کی گئی جنہیں چترال اور گلگت کے بیٹیوں نے ملکر تیار کیا فوڈ ایگزیبیشن کے مہمان خصی محترمہ تقدیرہ اجمل صاحبہ ال پاکستان مسلم لیگ (پرویز مشرف) کے ممبر اگزیکٹیو بورڈ تھیں اور اس موقع پر عنایت اللہ شمالی سا بقہ صوبائی وزیر گلگت بلتستان اور شھزادہ کپٹن سراج الملک نے بھی شرکت کی اور سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر نے محترمہ تقدیرہ  اجمل صاحبہ نے فوڈ ایگزیبیشن کے لیے خصوصی طور پر کھانے تیار کرنے والے بچیوں کو تعرفی اسناد بھی دییے.راولپنڈی اور اسلام اباد سے کافی تعداد میں خواتین نے شرکت کی حاضرین سےعنایت اللہ شمالی اور کپٹن شھزادہ سراج الملک نے خطاب کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے رویاتی تہدیب و تمدن کے تحفظ کے لیے خدمات کو سراہا۔ پروگرام ورگنائزر مہتاب ضیاب نے مھمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایس آر ایس پی کے پراونشل چیف شھزادہ مقصودالملک کا شکریہ ادہ کیا.
فوڈ ایگزیبیشن کے بعد گلگت بلتستان چترال کا مشترکہ میوزیکل شو کا آغاز ہوا جس میں پنجاب,سندھ اور کے پی اے کے فنکارون نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور ارٹس کونسل کا ہال منی پاکستان کا منظر پیش کر رہا تھا جس میں پورے پاکستان کا رنگ نمایان نظر آرہا تھا یاد رھے کہاس پروگرام کی کوریج میڈیا پارٹنر کے طور پر روز ٹی وی کی پوری ٹیم نے اپنے شمالی علاقہ جات اور چترال سے خصوصی دلچسپی کا ثبوت دیتے ھوے کیا اور پاکستان کے معروف کامیڈین کمپیر پروڈیو سراور قدرتی صلاحیتو ں کے مالک ہر دلعزیز فنکار مسعود خواجہ  نے پرگرام کی یادگار اور جاندار کمپیرنگ کی محفل چمن زار بنا رہا.چترال کے سماجی کارکن شاعر اور ادیب نے مھمانوں کو خوش امدید کہتے ھوے کہا کہ گلگت بلتستان اور چترال کے باشندے سخت ترین پہاڈی سلسلون میں رہتے ہوے بھی دل نرم رکتے ھیںاخر میں مہتاب ضیاب چیف ایگزیگٹیو کلرز اف چترال نے مھمانون,فنکارون,پر نٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا,فنکاروں,کثیر تعداد میں موجود جاضرین محفل اور ایس آر ایس پی, اور ارٹ کونسل کے تمام عملے کا شکریہ اداکیا
اس پر رونق محفل میں چترال سے میو زیشن کی ٹیم کو چترال کے مختصر مدت میں لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے ڈپٹی کمشنر باب الاسلام سندھ کے سرزمین سے چترال میں مقرر ارشاد سودھر نے بیج کر چترال کلچر سے اپنے دلچسپی کا ثبوت دیا جس میں بارڈر پولیس کے فنکار شفیق احمد,سجاد احمد اور شہاب الدین شامل تھے
گلوکاروں میں چترال کے مشہور لوگ اور ماڈرن گلوکار ,فنکار اور اردو ,پشتو اور کہوار موسیقی کے بادشاہ کلرز اف چترال کے چیف ایگزیکٹیو مہتاب ضیاب پروگرام ارگنایزر کے علاوہ اصغر علی,سیار حسن سیار,اور ستار نواز سلام لال اور گلگت بلتستان سے مشہور موسیقی کے دلدادہ اردو بلتی زبان کے معروف فنکار منظور بلتستانی نے پروگرام ارگنایزنگ میں رات دن رضاکارانہ خدمات کے ساتھ ساتھ اپنے پیارے اواز میں اپنے فن موسیقی کا اردو اور بلتی زبان میں مظاہرہ کرکے محفل کو لوٹ لیا ان کے ساتھ گلگت کے ستار کے مشہورو معروف ستار نواز میر افضل نےاپنے فن سے ستار کی زبان سے الفاظ کو شیرینی بخشی گلگت کے مشہور گلوکار اقبال حسین نے اپنے فنکارانہ انداز میں پیار محبت کے گیت سنایے اس محفل کی خاص بات بھترین ڈسپلن حاضرین کی کثیر تعداد میں شرکت تھی ھال کے اندر کرسیان کم پڑ گیے اور تماشای دیوروں کے ساتھ کھڑے ہوکر گنھٹوں پروگرام سے لطف اندوز ھوتے رہے یاد رھے کہ اس ہروگرام کا مقصد نیے فنکارون کو متعارف کرانا اور گلگت بلتستان اور چترال کے محبت بھرےتاریخی تعلقات کو مضبوط کرنا اور پیارے ملک کے تمام صوبوں کے یک جہتی کا مظاہرہ اور *ھم سب ایک ھیں کا پیغام دینا تھا”

Related Articles

Back to top button