Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

چترال کے تمام زمین مالکان اپنے زمینات کی پرچہ کھتونی کے حصول کیلئے فوری طور پر اپنے اپنے سرکل آفس سے رابطہ کریں۔ لینڈ سٹلمنٹ چترال

چترال ( نمائندہ   ) مہتمم لینڈ سٹلمنٹ کے دفتر سے جاری ایک اعلامیہ میں عوام الناس ، مالکان ، کاشتکاران ، مزارعان کواطلاع دی گئی ہے کہ چترال میں بندوبستی ریکارڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔ اور مستقبل قریب میں ڈسٹرکٹ کلکٹر چترال کو حوالہ کئے جائینگے۔ اس سلسلے میں زمینداران میں پر چہ کھتونی / پر چہ زمینداران تقسیم کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ لہذا زمینات کی پر چہ کھتونی کے حصول کیلئے محکمہ ہذا کے دفاتر سرکل نمبر 1۔ دروش ، تحصیلدار آفس دروش، سرکل نمبر3۔تحصیلدار آفس چترال ، سرکل نمبر3۔ مستوج ، تحصیلدار آفس مستوج ایٹ بونی سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اور اندر معیاد بیس دن اپنے عذرات متعلقہ بندوبستی تحصیلدار کے دفتر میں جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ میں مذید کہا گیا ہے کہ اشتہار ہذا کے مشتہر ہونے کے 20دن کے بعد کوئی شکایت /عذر قابل قبول نہیں کی جائیگی ۔یہ اطلاع تمام متعلقہ حکام ، اسسٹنٹ کمشنرز چترال اینڈ مستوج ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز ضلع چترال کے علاوہ تمام ویلج ناظمین کو بھی دی گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button