وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب آنے والے مہینے میں گلگت کا دورہ کرئیگی پریس کلب گلگت ،اخباری ملکان سے ملاقات متوقع
اسلام آباد/ صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم اور حنیف الرحمان مقدم نے بدھ کے روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب سے اس کی افس میں ملاقات کی صوبائی وزیر ثوبیہ جے مقدم نے گلگت بلتستان حکومت کی کارکردگی ،خواتین ونگ گلگت بلتستان بلخصوص گلگت بلتستان میں صحافت اور صحافی برداری کے مسائل پر تفصیلی کفتگو کی .ملاقات میں گلگت بلتستان میں سرکاری میڈیا ہاوسسز بلخصوص پی ٹی وی ،اے پی پی اور ریڈیو پاکستان کو مزید فعال بنانے اور ہر اضلاع میں ان اداروں کے نمائندوں کی تعیناتی پر پر بات چیت کی گئی .
ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ائندہ انے والے مہنے میں گلگت کا دورہ کر کے پریس کلب گلگت ،اخباری ملکان ملاقات کرکے ملکر صحافی برادری اور اخباری مالکان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں فیڈرل پی آئی ڈی کو بھی فعال بنایا جائے گا اور انفارمیشن محکمے کو مذید فعال بنانے کیلے وفاقی وزارت اطلاعات سے بھر پور تعان کرنے کی بھی یقین دہانی کروادی.
وفاقی وزیر اطلاعات نے صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہااور خواتین کی فلاح بہبودی ،اور حقوق کیلے صوبائی وزیر کی جد و جہد کو خراج تحسین پیش کیا.جس صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم نے بتایا کہ مسلم لیگ ن خواتین ونگ کو مضبوط بنانے کیلے تنظیم سازی کا کام جاری ہے.اور گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی بار مسلم لیگ ن نے خواتین کے جلسے منعقد کرکے تاریخ رقم کی ہے.گلگت بلتستان کے خواتین کو اپبے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلے مختلف پروجیکٹس پر کام ہورہاہے.