مولانا عبدالاکبر چترالی کالاوی پائیڈل پاؤر اسٹیشن میں ٹیکنکل اورغیر ٹیکنکل چترالی نوجوانوں کو ملازمت میں نظرانداز کرنے پر شدید مذمت کا اظہار
پشاور(نمائندہ ) اُمیدوار برائے قومی اسمبلی چترال ون مولانا عبدالاکبرچترالی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ محکمہ پیڈوچترال کا قبلہ درست کیا جائے چترال تعلیمی اور پیشہ ورانہ لحاظ سے ایک مردم خیز ضلع ہے اس کے باوجود محکمہ پیڈو لاوی ہائیڈل پاؤر پراجیکٹ میں چترالی نوجوانوں کو یکسر نظر انداز کرکے دیگر اضلاع سے اپنے من پسند افراد کو چترال لایا جارہا ہے اور لایا گیا ہے جو کہ شدید طور قابل مذمت فعل ہے صوبائی حکومت محکمہ پیڈو کی اس چترال دشمنی کا نوٹس لے اور چترالی انجینئر ز کو بھی خدمت کا موقع فراہم کرے بصورت دیگر چترال کے ٹیکنکل اور غیر ٹیکنکل تعلیم یافتہ نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھ جائے گاجوکسی بھی صورت ضلع،صوبہ اور ملک کے لئے نیک شگون نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں زیر تعمیر لاوی پائیڈل پاؤر اسٹیشن میں ٹیکنکل اور غیر ٹیکنکل چترالی نوجوانوں کو ملازمت میں نظرانداز کرنے پر اپنے ردعمل میں کیا ۔