تازہ ترین
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چترال میں بڑھتی خودکشیوں پر تشویش ہے۔نیازاے نیازی ایڈوکیٹ
چترال(نمائندہ ) انسانی حقوق کے عالمبردار اور معروف قانون دان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چترالی خواتین کو مبارکباد دی ہے۔ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا عالمی یوم خواتین منانے پر اُن کو دلی خوشی ہے۔مگر چترال جیسے پُرامن ضلع میں خواتین میں بڑھتی ہوئی خودکشی کے واقعات پر اُن کو دلی صدمہ ہے۔اور تشویش ہے ۔نیاز اے نیازی نے کہا بظاہر چترالی خواتین بہت ہی معمولی باتوں پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرتی ہیں۔اُنہوں نے کہا وہ اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہے کہ آخر کار ایک بیٹی خودکشی کیونکر کرتی ہے۔ان وجوہات کو جاننے کی ضرورت ہے۔