اسلام آباداے پی ایم ایل کی طر ف سے خواتین کے عا لمی دن کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
اسلام آباد (نمائندہ )اسلام آباد کلب میں آل پاکستان مسلم لیگ کی طر ف سے خواتین کے عا لمی دن کی مناسبت میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شر کت کی۔ اس موقع پہ شر کاء سے پارٹی کے صدر ڈاکٹر محمد امجد نو منتخب سیکرٹری جنرل مہرین ملک آدم، اور ویمن ونگ پاکستان کی جنرل سیکرٹری تقدیرہ خان نے خطاب کیا۔
اس موقع پر خواتین کی ترقی اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے سابق صدر پرویز مشرف کی طر ف سے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔ جس میں یونین کونسل لیول سے قوی ااسمبلی اور سینیٹ تک خواتین کی نمائندگی میںاضافہ قابل ذکر تھا۔ مزید براں مستقبل میں بھی خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے اپنے منشور کے مطابق مزید اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد نےتقریب میں شرکت کی جس سے سابق صدر (ریٹائرڈ)سید پرویز مشرف نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔