پرویز مشرف کو پاکستان کا غدارقرار دینا کسی طرح سے مناسب نہیں۔عنایت اللہ اسیر
چترال(نمائندہ )چترال کے سماجی و سیاسی شخصیت نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا سیکولر مزاج,روشن خیالی ,جدد پسندی,اور اسمبیلی کو بلا وجہ توڑنا,آیین توڑنا سب قابل مزمت اور قابل تنقیداور قابل سزا جرم ہیں مگر ان کو پاکستان کا غدارقرار دینا کسی طرح سے مناسب نہیں کیونکہ یہ ہی لوگ ہیں جن کی جانی قربانیوں سے پاکستان محفوظ ہے اورہماری سیاست,قیادت,افسری,اور وقارآذادی سب کجھ پاک آرمی کے دم سے باقی اور مستحکم اور مضبوط ہے ان دفاع وطن کے محافظوں کو ملک سے باہررہنے پر مجبور کرنا ان کو غدار قرار دینا ہمارے جغرافیائی سرحدوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف چترال کے محسن بھی ہیں اور پاکستان کے لیے جان دینے کے جذبے سے سرشار پاک آرمی کے نامور سپاہی اور نیک نام افسر رہے ہیں۔ان کا پاکستان کے سیاست میں آنا کراچی میں امن کا ذریعہ ہوگا
لہذہ ان کو ان کے غیر قانونی اقدامات اور زیادتیوں کے لیے بھاری جرمانہ کرکے ملک میں سیاست کے لیے آذاد کیا جائے لمبی مدت تک عدالتوں میں اپنے فوجی قایدین اورسیاسی قایدین کو کھینچ کر میڈیا میں تشہیر سے ملک کے وقار کو بین الاقوا می طور پر سخت نقصان پہنچ رہا ہے