276

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ رمبور، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ  )کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے چترال کے پسماندہ گاؤں رمبور ویلی کا دورہ کیا اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے علاقے میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرایا،فری میڈیکل کیمپ میں چترال سکاؤٹس کے طبی عملہ اور ڈاکٹرز شامل تھے۔علاقے کے عوام کو مفت علاج کی سہولیات سمیت مفت دوائیاں بھی تقیسم کی گئی۔378مریضوں جن میں مرد،خواتین اور بچے شامل تھے کا معائنہ کیا گیا۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقہ کے عمائدین سے ملاقات کی اور علاقے کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانیکرائی۔بعد میں رمبور گاؤں کے نادار اور مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز بھی تقیسم کی گئی۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی طرف سےفری میڈیکل کیمپ کے انعقاد اور راشن تقسیم کرنے پر علاقے کے عوام نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں