Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

آیون سے تعلق رکھنے والے 17سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کرلی

چترال (نمائندہ  ) آیون سے تعلق رکھنے والے 17سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر زہر کھا کر خودکشی کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ثاقب ولد جلیل ساکنہ ایون کواتوار کی شام زہر کھانے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ایمرجنسی پہنچا یا گیا ۔ جہاں ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بہت کوشش کی مگروہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان نے مبینہ طور پر لڑکی کی طرف سے شادی سے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر زہر کھا لیا تھا ۔ موقع پر انھیں آر ایچ سی ہسپتال ایون پہنچا یا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دن ڈیڈھ بجے انھیں چترال ریفر کیا گیا تھا مگر نوجوان کو شام سات بجے اُس وقت ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمر جنسی پہنچایا گیا جب اسکی حالت غیر ہوگئی تھی۔ ڈاکٹروں نے ان کو بچانے کی بہت کوشش کی مگروہ جانبر نہ ہوسکے۔  موصولہ اطلاعات کے مطابق نوجوان کے خلاف چوری اور ڈکیتی کے مقدمات بھی مقامی پولیس اسٹیشن میں درج تھے۔ چترال پولیس پیر کے دن لاش کی پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالہ کریگی ۔ اخری اطلاع تک ہسپتال میں لاش کو بے غیر پوسٹ مارٹم کے لے جانے کیلئے نوجوان کے رشتہ داروں اور پولیس کے درمیان کافی منہ ماری ہوئی مگر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بے غیر لاش ورثا کے حوالہ کرنے سے انکار کیا.

Related Articles

Back to top button