چترال رئیل اسٹیٹ اینڈ دویلپرز کیفیری میڈو انکلیو پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں بڑی تقریب
سلام آباد (نمائندہ ) گلگت بلتستان کے سابق وزیر عبدالجہان خان نے کہا ہے کہ چترال اور گلگت بلتستان کے عوام مشترکہ اور نہایت قیمتی تاریخی ، سماجی اور ثقافتی اقدار وروایات کے امین ہیں اور قدرت نے ان علاقوں کی جسمانی خدوخال کو بھی ایک جیسی بنادی ہے اور یہ اپنی انتہائی سادہ عادات واطوار کے لحاظ سے بھی ایک جیسے ہیں جنہیں چترال رئیل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپرز نے فیری میڈو انکلیو کے ذریعے وفاقی دارالحکومت کے پہلو میں ایک جگہ بسانے کا اہتمام کرکے سونے پر سہاگہ کا کام کردیا ہے جوکہ نہایت ہی لائق تحسین ہے۔ گزشتہ روز چترال رئیل اسٹیٹ اینڈڈویلپرز نے فیری میڈو انکلیو پراجیکٹ کے تحت اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیری میڈو پراجیکٹ سوشل سرمایہ کاری کا موقع چترال اور گلگت بلتستان کے بھائیوں کو پیش کیا ہے اور اس موقع سے ان تمام بہن بھائیوں کو بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے جوکہ علاقے سے باہر نکل کر اپنی زندگی سنوار نے کا خواب دیکھ رہے ہیںاور یہ سنت نبوی پرعمل کرکے ہجرت کا راستہ اختیار کرنا بھی باعث برکت ہے ۔ عبدالجہان خان نے کہاکہ ان دو علاقوں کے عوام کو اس پراجیکٹ سے ہی فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ سادہ لوحی دونوں کا خاصہ ہے جوکہ ماضی قریب میں غیر مقامی افراد کے ہاتھوں اپنی خون پسینے کی کمائی سے محروم کردئیے گئے تھے لیکن اس پراجیکٹ میں کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے کیونکہ یہ سوفیصد فرزندان علاقہ کا پراجیکٹ ہے۔انہوں نے دونوں علاقوں کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس پراجیکٹ سے فائدہ اٹھالیں اور مستقبل کی فکر آج ہی سے کرلیں اور اس بات کا ادراک کرلیں کہ اس پراجیکٹ میں سرمایہ سے ان کو ہاؤسنگ اسکیم کے ساتھ ساتھ بچت کی عادت بھی پڑجائے گی جوکہ زندگی میں کامیابی کے لئے بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر چترال رئیل اسٹیٹ اینڈ ڈویلپرز، ایم ڈی تکبیر خان اورادارے کے دیگر ذمہ داراں قاری الیاس، سمیع الحق ، علی احمد ، کوثر علی شاہ، افسر شاہ اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے فیری میڈو پراجیکٹ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہاکہ اس ہاؤسنگ اسکیم سے بیس کلومیٹر کے اندر وفاقی دارالحکومت کے تمام سہولیات اس ہاؤسنگ اسکیم کی باسیوں کے لئے دستیاب ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اس پراجیکٹ کی اہم خصوصیات میں پانی کی وافر مقدار میں دستیابی شامل ہےجوکہ آنے والے وقتوں میں کسی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔تقریب میں زندگی کے پانچ مختلف اہم شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں ایف ایم ای ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے ۔ تاریخ و زبان اور ادب کے لئے ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی کو، سوشل سروس میں گلگت بلتستان کے سابق وزیر اور ایم آئی ای ڈی سربراہ عبدالجہان خان، کھوار اور دیگر مقامی زبانوں کی تحفظ اور ترقی کے لئے ایف ایل آئی کے فخرالدین اخونزادہ ، میڈیا کے لئے چترال ٹائمز ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمن عزیز،ماحول کے شعبے میں رحمت علی جعفر دوست اور منصور علی شباب کو ثقافت کے شعبے میں ایوارڈ دئیے گئے۔ تقریب کے اخری حصے میں چترال اور گلگت کے ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے حاضرین محظوظ ہوئے۔ تقریب میں راولپنڈی اسلام آباد کی جڑواں شہر میں رہنے والے پانچ سو سے ذیادہ افرادنے شرکت کی جوکہ ایک مقامی فور اسٹار ہوٹل میں منعقد ہوئی۔