191

انجنئرز کے مطالبات اور مسائل وزیرِاعلیٰ کے نوٹس میں لائیں گے /اکبرایوب

KPAGE  -خیبر پختونخواہ ایسوسی ایشن آف گورنمنٹ انجینئرز ،صوبائی  سرکاری اداروں ، مواصلات و تعمیرات ، آبنوشی، محکمہ آبپاشی اور محکمہ بلدیات میں برسرِ روزگار ملازمین انجینئرزکی نمائندہ جماعت ہے- (KPAGE) کے زیرِ اہتمام پشاور میں آج 2 اپریل2018کو احتجاجی جلسہ اور واک منعقد کی گئی۔انجینئرز برادری نےسول سکریٹریٹ سے پشاور پریس کلب تک پُرامن واک کی ، جس میں صوبہ بھر سے گورنمنٹ انجینئرز نے بھرپور شرکت کی۔  مظاہرین کی طرف سے بنیادی مطالباتیعنی انجینئرز کی اگلے سکیل میں اپ گریڈیشن ،انجینئرز کیلئے پروفیشنل الاؤنس کا اجراء اورB.Tech کے حاملین کا  گریڈ 17-18 میں غیر قانونی کوٹے کا خاتمہ، شامل ہے – یاد رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل قوانین کے تحت B.Techکے حاملین انجنئرزنہیں تصور کئے جاتے۔KPAGE  کے زیر اہتمام یہ پُرامن مظاہرہ منعقد کیا گیا- لیکن مطالبات کے مقررہ مدت میں تسلیم نہ کئے جانے پرشرکاء نے قلم چھوڑ ہڑتال سمیت آخری حد تک جانے کا اعادہ کیا–دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے مشیر برائےمواصلات و تعمیرات، اکبر ایوب نے ہڑتال کے شرکاء سے ملاقات کی اور یقین دہانی دلائی کہ وہ انجنئرز کے مطالبات اور مسائل وزیرِاعلیٰ کے نوٹس میں لائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس مقصد کیلئے سیکرٹریمواصلات و تعمیراتکے زیر صدارتاجلاس 5 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں