233

قندوز افغانستان میں مدرسے پر امریکی حملہ اور سو سے زائد حفاظ بچوں کی شہادت پر جماعت اسلامی ضلع چترال نے ایک احتجاجی ریلی نکالی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال ) قندوز افغانستان میں مدرسے پر امریکی حملہ اور سو سے زائد حفاظ بچوں کی شہادت پر جماعت اسلامی ضلع چترال نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جوکہ چیو پل سے شروع ہوکر پولو گراونڈ پر احتتام پذیر ہوئی جس کی قیادت ضلع ناظم مغفرت شاہ، امیر ضلع مولانا جمشید احمد، ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ربی جان اور دوسروں نے کی۔ریلی کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی جبکہ ریلی کے احتتام پر مقرریں نے کہاکہ دنیا کو امن کا سبق دینے والی امریکہ نے خود دہشت گردی کی ایک بدتریں مثال قائم کردی جوکہ اس کی تاریخ میں ایک سیاہ باب کا اضافہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں