Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

بونی بوزند روڈ کے متعلق مولانا عبدالاکبر چترالی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔پی ایم ایل (ن) جنرل سیکرٹری صفت زرین

چترال(نمائندہ  ) پی ایم ایل (ن) جنرل سیکرٹری صفت زرین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ سابقہ ایم این اے چترال مولانا عبدالاکبر چترالی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ بونی بوزند روڈ پر ایم ایم اے کے دور حکومت میں کام شروع ہوا تھا۔جوکہ سراسر جھوٹ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بونی بوزند روڈ پر کام شہزادہ محی الدین کے دور میں شروع ہوا تھا مولانا عبدالاکبر چترالی نے اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں تورکہو میں کوئی کام نہیں کیا ہے۔اس کے دور حکومت میں تورکہو کے لوگ اس کے شکل کو بھی نہیں دیکھا ہے۔وہ پانج سال تک صرف شہزادہ محی الدین کو گالیاں دیتا رہا۔اور خالی پریس کانفرنس کرکے وقت گذارا۔اُنہوں نے کہا کہ مولانا عبدالاکبر چترالی کینگ آف پریس کانفرنس ہے۔چترال کے غیور عوام بالعموم تورکہو کے غیور عوام بالخصوص عبدالاکبر چترالی کے جھوٹ سے بخوبی آگاہ ہیں

Related Articles

Back to top button