Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر سرکاری اداروں میں بھرتی پر پاپندی عائد کردی جب کہ یکم اپریل کے بعد منظور ہونے والی ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد روکنے کا حکم بھی دیدیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کے اداروں میں بھرتیوں پرپابندی ہوگی جس کا اطلاق یکم اپریل 2018 سے ہوگا۔اعلامیے کے مطابق فیصلے کا اطلاق وفاقی اور صوبائی پبلک سروس کمیشن کے تحت ہونے والی بھرتیوں پرنہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے یکم اپریل کے بعد سے منظور ترقیاتی اسکیوں پر عملدرآمد بھی روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز کسی دوسری مد میں منتقل نہ کیے جائیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی پابندی سے متعلق وزارتوں اور محکموں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق حکم نامہ آئندہ انتخابات کو شفاف اور آزادانہ بنانے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button