Mr. Jackson
@mrjackson
تازہ ترین

حضرت مولاناسالم قاسمی پنی پوری زندگی قرآن وسنت کی اشاعت اوردین اسلام کاپیغام پوری انسانیت تک پہنچانے کیلئے وقف کررکھی تھی؍مولاناچترالی

پشاور(نامہ نگار)جمعیت اتحادالعلماء خیبرپختونخواکے صدرمولاناعبدالاکبرچترالی نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹرالمرکزالاسلامی پشاورسے جاری بیان میں ممتازعالم دین دارالعلوم دیوبندکے صدرمہتم حضرت مولاناسالم قاسمی کی وفات پرگہردکھ اورافسوس اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ مولاناکی وفات سے انسانیت اپنے ایک سچے خیرخواہ سے محروم ہوگئی ہے۔مرحوم نے نہ صرف تعلیمی اورعلمی خدمات سے انسانیت کی سچی خدمت کی بلکہ اپنی پورزندگی انسانیت کوکامل اورمکمل کامیابی دلانے کی انتھک کوششوں میں لگادی حقیقت یہ ہے کہ مرحوم ایک عالم بے بدل اورولی کامل تھے مرحوم بے پناہ خوبیوں کے مالک تھے اوراپنی پوری زندگی قرآن وسنت کی اشاعت اوردین اسلام کاپیغام پوری انسانیت تک پہنچانے کیلئے وقف کررکھی تھی آپ کی وفات سے نہ صرف دین انسانیت دین اسلام کے سچے طالبین اورخادمین اورپوری انسانیت ایک ایسے راہ براورکامیابی کی منزلوں کاپتہ دینے والے ایک ایسے روشن چراغ سے محروم ہوگئی جواندھیروں کوختم کرنے والاروشن سورج تھا ہماری دعائیں ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے لوحقین اورپورامت کواس پرصبرجمیل اوربہترین نعم البدل عطافرمائے اورمرحوم کی مغفرت فرماکراپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے۔

Related Articles

Back to top button