280

پاکستان تحریک انصاف چترال کے عہدہ داروں کا اہم اجلاس ، قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کا کوئی ایک سیٹ چترال ٹاؤن کو دینے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ  )پاکستان تحریک انصاف چترال کے یو سی کوہ ، چترال ٹاؤن، یو سی بروز ، یو سی ایون، اور ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ کے عہدہ داروں کا ایک مشترکہ ہنگامی اجلاس زیر صدارت نائب صدر پی ٹی آئی لوئر چترال شاہد احمد منعقد ہوا ۔ جس میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ 12 اپریل 2018 کو جو تعاروفی پروگرام پامیر ان ہوٹل میں منعقد ہوا تھا اسے ضلعی قیادت نے سیاق و سباق سے ہٹ کر میڈیا میں پیش کیا حالانکہ اس پروگرام میں ورکرز اور یو سی کوہ سے لیکر تحصیل دروش اور ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ کی جانب سے بھر پور انداز میں یہ مطالبہ ضلعی ،صوبائی اور مرکزی قیادت سے کیا گیا تھا کہ ہر حال میں ایک سیٹ چاہے قومی کا ہو یا صوبائی اسمبلی کا ٹاؤن کو دیا جا ئے اور اقلیتی کمیونٹی کے سیٹ جو کہ مخصوص ہے وفاقی اور صوبائی قیادت سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا تھا کہ اس مرتبہ اقلیتی برادری کا مخصوص نشست کیلاش کمیونٹی کے باشندہ وزیر زادہ سابقہ ترجمان پی ٹی آئی چترال کو دیا جا ئے ۔
اس اجلاس میں یو سی کوہ سے لیکر یو سی ایون تک تما م عہدہ داروں اور ڈسٹرکٹ یو تھ ونگ کے ذمہ داروں نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کا کوئی ایک سیٹ چترال ٹاؤن کو دی جا ئے ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ ایم ۔پی۔اے دختر چترال بی بی فوزیہ کو انکی سابقہ خدمات اور عوامی مقبولیت اور پارٹی کیلئے انکی خدمت کے عوض پر قومی اسمبلی یا صوبائی اسمبلی کی ایک سیٹ پر نامزدگی کو یقینی بنائی جا ئے ۔اگر کسی تکنیکی بنیاد پر وہ کسی سیٹ کیلئے نامزد نہ ہو سکے تو رضیت باللہ یا عبدالولی خان ایڈوکیٹ میں کسی ایک کو پارٹی ٹکٹ دی جا ئے ۔ضلعی قیادت پر زور دیا گیا کہ جلد از جلد ضلعی سطح پر ورکرز کنونشن بھی بلایا جا ئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں