اپر چترال بونی میں پی پی پی کے عہداروں اور سینئر ورکرز کا ایک اہم اجلاس
چترال(نمائندہ )اپر چترال بونی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عہداروں اور سینئر ورکرز کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت صدر پی پی پی اپر چترال امیر اللہ منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پارٹی کو آنے والے الیکشن میں بھرپور انداز میں کامیاب کرنے کا عہد کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی اپر چترال سمیت پورے ضلع میں متحدہے۔اُنہوں نے کہا کہ ورکرز آنے والے الیکشن کے لئے اپنے بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر پی پی پی کو شاندارکامیابی دلانے میں اپنا کردار بھرپور ادا کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ممبر شپ مہم بھی زور وشور سے جاری ہے۔اور وی سی لیول تک تمام تنظیمات تین چار دنوں میں مکمل ہونگے۔اجلاس میں ریشن سے تعلق رکھنے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے (ریٹائرڈ)کپٹن کاکا جان،اور بلبل امان نے پارٹی چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ریشن کے رہائشی عبدالربنے بھی پی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی ایم پی اے سلیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہا اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ضلعی صدر پی پی پی چترال ایم پی اے سلیم خان،صدر اپر چترال امیر اللہ،سابقہ ایم پی اے حاجی غلام محمد،جنرل سیکرٹری اپر چترال حمید جلال،سینئر نائب صدر ضلع چترال شریف حسین،سیکرٹری اطلاعاتقاضی فیصل احمد سید،سیکرٹری اطلاعات اپر چترال پرویز لال،زاہد حسین جنرل سیکرٹری پی وائی او، ناظم ڈسٹرکٹ کونسل مصطفیٰ ،ناظم شیر عزیز بیگ ،تحصیل ممبر شیر بہادر،اقبال مراد،چیرمین شہاب الدین ،عاصف اقبال جنرل سیکرٹری علماء ونگ اور دیگر شامل تھے۔